Tuesday, April 26, 2016

محمد کاشف عرف ڈیوڈ کوواسع جلیل ہدایت دیتے تھے ۔

کراچی:عزیزآباد میں رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) سے تعلق رکھنے والے انتہائی مطلوب ملزم کو گرفتار کرلیا۔

■》رینجرز اہلکاروں نے علی الصبح عزیز آباد مور پارک قریب سرچ آپریشن کیا، جس دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستے سیل کر دیئے گئے۔

■》رینجرز عہدیدار کرنل فیصل کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نائن زیرو کے قریب آپریشن کے دوران ملزم محمد کاشف عرف ڈیوڈ کو گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ملزم کا تعلق ایم کیو ایم سے ہے، ملزم انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلر تھا اور طویل عرصے سے بیرون ملک مفرور تھا۔

■》انہوں نے کہا کہ ملزم کی نشاندہی پر رینجرز اہلکاروں نے مخصوص گھروں کی تلاشی لی، جہاں سے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا,قبضے میں لیے جانے والے اسلحے میں بارودی مواد، کلاشنکوف، ایل ایم جیز، آر پی جیز اور گولیوں کے علاوہ رینجرز کی وردیاں بھی شامل ہیں۔

■》ملزم کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

■》خیال رہے کہ کراچی میں سیکیورٹی اداروں نے ستمبر 2013 میں مشترکہ ٹارگٹڈ آپریشن شروع کیا تھا، جس کی وجہ سے لیاری گینگ وار کے خاتمے کے ساتھ ساتھ شہر میں دیگر جرائم کی شرح میں بھی کمی آئی ہے، جبکہ سیکیورٹی حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ جرائم میں 70 فیصد تک کمی آئی ہے۔

Labels:

0 Comments:

Post a Comment

Subscribe to Post Comments [Atom]

<< Home