Friday, August 19, 2016

ایک مستقل قومی سلامتی پالیسی کی ضرورت ہے ۔

انیس قائم خانی صدر پاک سر زمین پارٹی کی اے ٹی سی کورٹ میں ضمانت کا نا منظور کیا جانا اور سندھ ہائی کورٹ کے فاضل جج صاحب کا بیل ایپلیکیشن کا نہ سننا اور اسطرح قیادت کو عوام سے دور کرنا تا کہ پارٹی ورک متاثر ہو ، ایک سوچے سمجھے پلان کا حصہ معلوم ہوتا ہے ،، اس پلان کے تحت ایک متحرک قیادت کو محدود کرنا اور نئی تشکیل شدہ پارٹی کے ورکرز میں مایوسی پھیلانا شامل ہے ۔ اس کے علاوہ موجودہ حکومت جو کہ عوامی مسائل کے حل کرنے میں یکسر ناکام ہو چکی ہے کسی ایسی اٹھتی ہوئی آواز سے خائف نظر آرہی ہے جو ان کی کوتاہیوں پر عوامی ردعمل پیدا کرسکتا ہو  ۔ بلا شبہ پابند سلاسل قیادت کی زہنی پرواز تو جاری ہے پر جسمانی قید کسی نئی ابھرتی ہوئی جماعت کے راہنما کی راہنمائی کو محدود کرسکتی ہے اور سازشی عناصر جو کہ وفاق اور صوبہ دونوں میں سے ہو سکتے ہیں انیس قائم خانی بھائی کی تنظیمی صلاحیت کو جانتے ہیں اور یہ ایک ہی وجہ انکو عوام و ورکرز سے دور رکھنے کے لیے کافی ہے ۔۔ اب جبکہ فیصلہ تو کورٹ نے ہی کرنا ہے اور ضمانت حاصل کرنا قانونی حق ہے اور سندھ کی اعلی عدلیہ کسی پریشر میں آئے بغیر فیصلہ کرتی ہے ہمیں یقین ہے کہ آئندہ سماعت میں ہمارا راہنماء ہمارے ساتھ ہونگے لیکن  ہمیں ان قوتوں پر نظر رکھنی ہو گی جو دہرہ گیم کھیلنے کی ماہر ہیں اور بعض مرتبہ وطن فروشوں سے ہاتھ ملا لیتی ہیں جیسا کہ بینظیر کی شہادت کے بعد دبائو میں آ کر اقتدار زرداری کے حوالے کیا گیا اور قوم آج تک اس دور کا بھگتان بھگت رہی ہے ۔۔ ایک لانگ ٹرم ریاستی پالیسی ہی ہماری بقاء کی ضمانت ہو سکتی ہے نہ کہ ہر بدلتی صورتحال میں پالیسی کی تبدیلی جس سے ریاستی ڈھنچا متاثر ہو رہا ہے ۔۔ عوامی بیداری کے اس دور میں اگر مفاہمت کے نام پر پھر کوئی سودے بازی کی گئی تو معشیت کے ساتھ ساتھ ریاستی جغرافیہ کو نقصان پہنچ سکتا ہے اور ریاست کے امین کبھی ایسا نہیں ہونے دیں گے ۔۔ انشا اللہ تعالی ،،، لہذا ہمیں اپنی پالیسی میں مستقل مزاجی لانے کی ضرورت ہے نہ کے ایڈھاک ازم پر مبنی اقدامات جن سے خاکم بدھن نقصان کا اندیشہ ہے ۔۔۔ وطن پرستوں پر اعتماد کیا جانا چاہیے اور ان کے ذریعہ پاکستانیت کو فروغ دینا چاہئے ۔۔ صابر جلیل ایڈوکیٹ ہائی کورٹ ۔ پاک سرزمین پارٹی ۔ میرپورخاص ۔ سندھ ۔

Labels:

0 Comments:

Post a Comment

Subscribe to Post Comments [Atom]

<< Home