لوڈ شیڈنگ کے مارے میرپورخاص کے عوام
مئی کی ابتداء ہے اور لوڈ شیڈنگ کی انتہا ہے ، واپڈ رکوری ٹیمیں گلی گلی گھوم رہی ہیں مگر لوگ بلبلا رہے ہیں ،، بل زیادہ ، لائٹ کم ،، باقی سارے بحران لائٹ سے منسلک ہیں ،، کوئی لائحہ عمل دینے کو تیار نہیں ،، عوامی نمائندگی کے دعویدار بھی چپ ہیں ،، چند لوگوں کو حاصل ڈائرکٹ بجلی کی سہولت نے ان کے منہ بند کیے ہوئے ہیں ،، صحافی تو اس معاملے میں بالکل لاتعلق ہے ایک جنرل خبر لوڈشیڈنگ کے حوالے سے چلا دیتے ہیں ،، حالانکہ ام المسائل لائٹ کا بحران ہے اور ادارے بھی کوئی کردار ادا کرنے کو تیار نہیں ،، پی پی پی والے عوامی لوگ ہیں وہ نہ جانے کیوں خاموش ہیں ،، ہیسکو دب کے یونٹ چارج کر رہی ہے مگر کوئ پوچھنے والا نہیں ہے ۔۔ سول سوسائٹی کو اٹھنا ہو گا ،، عوامی نمائندوں کا پول کھولنا ہو گا ،، ہیسکو حکام کے خلاف یوم بد دعا منانا ہو گا ،، جھوٹا اور غیر قانونی ڈیٹکشن بل ٹھونکنے والوں کے لیے یوم بد دعا منانے کی درخواست ہے اس سلسلہ میں علماء حق سے مدد کی درخواست ہے کہ ان کی دعا میں تاثیر ہے ،، جو پولیس کا محکمہ ان حیسکو والوں کی سپورٹ کر رہا ہے اس کے افسران کے لیے خصوصی بدعا کی جائے اور میٹر ریڈر کے کرتوت کی وجہ سے لائن مین عذاب میں ہے اس میٹر ریڈر کے لیے خصوصی بدعا کی جائے ،، عوامی احتجاج کیا جائے ،، ہم عوام کے ساتھ ساتھ کھڑے ہوں گے اور اپنا کردار ادا کریں گے ،، پی ایس پی میرپورخاص ۔
Labels: PSP PAKISTAN

0 Comments:
Post a Comment
Subscribe to Post Comments [Atom]
<< Home