Saturday, October 8, 2016

بلاول کا الطاف پسند بیان کیا بیک فائیر نہیں مار دے گا

نواز کو مودی کا یار اور الطاف کے خلاف سندھ اسمبلی کی غداری کا مقدمہ چلانے کی قرارداد کی منظوری کرانے کے بعد یہ مولانا فضل الرحمن صاحب نے بلاول کے کان میں کیا کھسر پسر کی ہے جسکی وجہ سے بلاول نے یو ٹرن لے لیا ۔۔ یہ کس کو دبائو میں لینا ہے اور کس کے دبائو سے نکلنا ہے ، کیا حکمرانوں کو اب خواب میں بھی خاکی وردی نظر آرہی ہے یا عمران کے لاہور جلسے نے دشمنوں کو دوست بنا دیا اور اسلام آباد بند تحریک سے خوف زدہ لوگ مل بیٹھے ہیں ، ایک کمزور متحدہ پی پی پی اور نون لیگ کی پسند ہے کہ بغیر کوئی سیاسی شرط منوائے اپنے وجود کو بچاتے بچاتے اسمبلیوں کا ٹائم پورا ہو جائے گا اور متحدہ کی ضرورت بھی ۔۔۔ رہی بات بلاول کے بیان کی کہ کبھی انکل الطاف کو غدار نہیں کہا متحدہ کے لندن ونگ کے مردہ جسم میں جان ڈالنے کی ایک کوشش ہے مگر سندھ دیہی میں یہ بیان بیک فائیر مار دے گا کہ دیہی سندھ کے لوگوں نے پوسٹ الطاف سیناریو ڈسکس کرنا شروع کردیا تھا جبکہ بلاول کے بیان نے انہیں ایسا محسوس کروایا ہے کہ وہ کوئی خواب دیکھ رہے تھے اور اب جاگ گئے ہیں ، بلاول شاید یہ بھول گئے ہیں کہ انکی سیاست کی جڑیں اندرون سندھ میں ہیں جن کو انکے بیانات کھوکھلا کر رہے ہیں ۔۔ ایم کیوایم لندن اور پاکستان کو علحیدہ سمجھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ،، لندن کی واضع ہدایت ہے کہ استعفی کا مطالبہ ہم کرتے رہیں گے اور آپ یوں ہی چلتے رہو اسطرح فاروق ستار کبھی کارکنوں میں قائد کا درجہ نہیں پا سکیں گے جو انہوں نے 23 اگست کی پریس کانفرنس کے بعد ایک ڈوبتی ایم کیو ایم کو بچایانے کے بعد حاصل کر لیا لی تھا  ۔۔   اب کارکن فاروق بھائی کو غدار کہ رہا ہے حالانکہ عظیم طارق کو بھی الطاف کی آشیرباد حاصل تھی مگر قیادت چلے جانے کے ڈر نے الطاف کو مجبور کیا اور عظیم طارق شہید ہوئے ۔۔ فاروق ستار تو انتہائی درجہ کے کم ہمت آدمی ہیں وہ الطاف کے سامنے کھڑے ہونے کی ہمت کیا کریں گے اسکی ہی آشیرباد سے ناٹک کر رہے ہیں انہیں شاید یہ بھول ہے کہ  الطاف حسین کا طرز سیاست میں معافی نہیں  ملتی ہے  ،، یہ تو صرف پی ایس پی کی لیڈر شپ ہے جو بہادری کے ساتھ وقت کے فرعون کے سامنے کھڑے ہونے کی ہمت کر رہی ہے اور الطاف اور اسکی متحدہ کے انجام کو قریب لا رہی ہے ورنہ ان کا بس چلے تو پاکستان ہائوس کراچی اور حیدرآباد و میرپورخاص پر لشکر کشی کروا دیتے اور ان کے گھروں کو جلاوا دیتے ،، پر الطاف کا واسطہ اس مرتبہ کہنا مشق لیڈران سے پڑا ہے جو اس کی نس نس سے واقف ہیں ۔۔صابر جلیل فاروقی ایڈوکیٹ پاک سرزمین پارٹی میرپورخاص سندھ ۔

Labels:

0 Comments:

Post a Comment

Subscribe to Post Comments [Atom]

<< Home