تمہیں شرم نہیں آتی اپنے آپ کو زندہ قوم کہتے ہوئے؟؟؟؟
گذشتہ رات واشنگٹن پوسٹ نے 2005 کی ایک ریکارڈڈ آڈیو ریلیز کی جس میں موجودہ ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کسی سے یہ کہہ رہا تھا کہ بطور سٹار اور مشہور شخصیت، وہ عورتوں کا جنسی استحصال کرسکتا ھے۔ اس سے پہلے بھی عورتوں کے متعلق اس کے بعض ریمارکس سامنے آئے تھے لیکن کل رات کی آڈیو ٹیپ نے ڈونلڈ ٹرمپ کی نیندیں اڑا دیں اور اسے آدھی رات کو اٹھ کر ویڈیو میسج رکارڈ کروانا پڑ گیا جس میں اس نے اپنے الفاظ کی معافی مانگی اور کہا کہ یہ صرف باتوں کی حد تک تھا اور حقیقت میں وہ ایسا نہیں ھے۔
پچھلے چند گھنٹوں سے میں مسلسل سی این این دیکھ رہا ہوں اور شرم سے زمین میں دھنستا جارہا ہوں۔ یہ شرم ڈونلڈ ٹرمپ کے ریمارکس کی وجہ سے نہیں آرہی، اور نہ ہی اس کے معافی نامے پر آرہی ھے۔ یہ شرم ڈونلڈ ٹرمپ کی پارٹی کے عہدیداروں کے بیانات دیکھ کر آرہی ھے جس میں انہوں نے ٹرمپ کی واشگاف الفاظ میں مذمت کی ھے اور واضح طور پر کہا ھے کہ اس کے ان خیالات کے بعد وہ اسے ووٹ نہیں دے سکیں گے کیونکہ اگر وہ ایسا کرتے ہیں تو اپنے بچوں، خاص طور پر بیٹیوں کو کیا جواب دیں گے کہ انہوں نے کس قسم کے شخص کو ووٹ دیا؟
اے میری عظیم قوم کے بیدار لوگو، اے امت مسلمہ کے لیڈرو، چلو بھر پانی میں ڈوب مرو۔ ایک شخص کی آڈیو ٹیپ سامنے آنے پر اس کی پارٹی کے لیڈرز الیکشن سے 34 دن پہلے اس کی مذمت کرکے اپنے آپ کو سائیڈ لائن کررھے ہیں اور تم لوگ ایسے بے شرم ہو کہ تمہارے سامنے سرے پیلس سے لے کر عزیز آباد اسلحہ اور پانامہ لیکس کی شکل میں واضح ثبوت موجود ہیں لیکن تم پھر بھی اچھل اچھل کر نوازشریف، زرداری اور الطاف حسین کی گود میں بیٹھ جاتے ہو۔
تمہیں شرم نہیں آتی اپنے آپ کو زندہ قوم کہتے ہوئے؟؟؟؟
بقلم خود
Labels: PSP PAKISTAN

0 Comments:
Post a Comment
Subscribe to Post Comments [Atom]
<< Home