Wednesday, October 26, 2016

سانحہ کوئٹہ نواز حکومت ذمہ دار ہے ۔

سانحہ کوئٹہ حکومت ذمہ دار ہے ۔۔ *کوئٹہ واقعے* کو 24 گھنٹے گزر جانے کے بعد کچھ نئے اور نسبتاً زیادہ خطرناک سوالات جنم لے چکے ہیں۔۔۔ !

*کیڈٹس کی ٹریننک مکمل ہو چکی تھی۔ لیکن ان کو اچانک واپس کیوں بلایا گیا* ؟

کوئٹہ کے حساس حالات کے باجود ان کیڈٹس کو ہتھیار نہیں دئیے گئے اور سب نہتے تھے کیوں ؟؟

*500 نہتے کیڈٹس کی سیکیورٹی پر صرف ایک گارڈ تعئنات تھا کیوں... ؟*

اس ٹریننگ سنٹر کی چاردیواری کیوں نہیں بنوائی گئی جبکہ ایف سی کے مقامی کمانڈر نے صرف چند ماہ پہلے حکومت سے اسکی سفارش بھی کی تھی ؟؟

شہید ہونے والے بچوں کے *والدین رو رہے ہیں کہ حکومت نے ان کے بچوں کو مروانے کے لیے واپس بلایا تھا۔*

اس ٹریننگ سنٹر کے قریب بہت بڑی افغان مہاجرین کی آبادی ہے جن کے بارے میں *حساس اداروں نے بارہا اطلاعات جاری کی ہیں کہ وہ افغان اینٹلی جنس ایجنسی این ڈی ایس کے لیے ٹھکانے کا کام کر رہے ہیں*۔ تب ان کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی کوشش کی گئی تو اہم حکومتی اتحادی اور گورنر بلوچستان کے بھائی محمود اچکزئی بیچ میں پڑ گئے اور اس کریک ڈاؤن کو رکوا دیا۔
*کہا جاتا ہے کہ وہ افغان مہاجرین محمود اچکزئی کا بہت بڑا ووٹ بینک ہے جن کے بل پر محمود اچکزئی کا خاندان بلوچستان پر حکومت کر رہا ہے۔*

*مسلم لیگ ن کی اپنی صوبائی حکومت کے مطابق یہ حملہ لشکر جھنگوی نے کیا تھا اور لشکر جھنگوی کا اصل گڑھ جنوبی پنجاب ہے جہاں حکومت پاک فوج کو آپریشن نہیں کرنے دے رہی۔*

لیکن ان سب چیزوں کو نظر انداز کرتے ہوئے  *پاک فوج مخالف سمجھے جانے والے میڈیا اینکرز اس واقعے کے فوراً بعد ضرب عضب اور پاک فوج کی کارکرگی پر سوالات اٹھانے لگے ہیں۔*

Labels:

0 Comments:

Post a Comment

Subscribe to Post Comments [Atom]

<< Home