Wednesday, September 28, 2016

ہمارہ سپاہ سالار جنرل راحیل شریف ، مختصر جائزہ

ہمارا سپاہ سالار ۔۔۔۔ !

انڈین دھمکی کے جواب میں اس قدر بھرپور، مؤثر اور تیز رفتار ردعمل راحیل شریف ہی دے سکتا تھا۔ اس کے نتیجے میں انڈینز کو پاک فوج کی زبردست جنگی استعداد کار کا  اندازہ ہوا۔ تعداد میں 3 گنا اور فوجی بجٹ کے لحاظ سے 9 گنا بڑی انڈین آرمی اس وقت پاک فوج کے مقابلے میں خود کو بےبس محسوس کر رہی ہے۔ راحیل شریف انڈیا کو نفسیاتی شکست دے چکا ہے!
یہی وجہ ہے کہ اس وقت راحیل شریف انڈین میڈیا پر چھایا ہوا ہے۔

تین سال کی ناقابل یقین مدت میں راحیل شریف پاکستان کے لیے اتنا کچھ کر چکا ہے کہ جس سے اس قوم کی نسلیں فیضیاب ہوسکتی ہیں ( اگر جمہوریت کی بھیٹ نہ چڑھ گئیں تو) ۔۔۔۔۔ !

بہت کم لوگ جانتے ہونگے کہ راحیل شریف نے چیف آف آرمی سٹاف بننے سے پہلے ہی پاک فوج کی جنگی ڈاکٹرائن میں دو بنیادی تبدیلیاں کی تھیں۔ پاکستان کے خلاف انڈین جنگی حکمت عملی "کولڈ سٹارٹ ڈاکٹرائن " کے جواب میں پاک فوج کی جانب سے " عظم نو " مشقوں کا آغاز اسی نے کروایا تھا اور اسی کے اصرار پر پاکستان کے خلاف لڑنے والے دہشت گردوں کو اولین خطرہ قرار دیا گیا تھا۔

اسی کے دور میں کولڈ سٹارٹ کے مقابلے کے لیے چھوٹے ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری بھی مکمل کی گئی جس کے بعد انڈین کولڈ سٹارٹ ڈاکٹرائن پر انڈیا کی اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری اور 30 سال کی محنت ضائع ہو چکی ہے۔

راحیل شریف ہی آپریشن ضرب عضب کے اصل ماسٹر مائنڈ اور معمار ہیں ۔ کہا جاتا ہے کہ وزیراعظم تک کو آپریشن شروع ہونے کے ایک دن بعد آگاہ کیا گیا تھا۔ اس آپریشن کے ذریعے پاکستان بھر سے دہشت گردوں کے تقریباً تمام مراکز صاف کر دئیے گئے ہیں اور ان کے قبضے سے سارے علاقے چھڑا لیے گئے ہیں۔

اس آپریشن کے نتیجے میں پاک فوج نے عالم اسلام کے خلاف دہشت گردی کےذریعے جاری امریکن اور اسرائیلی پراکسی جنگ کو پاکستان میں ناکام بنا دیا ہے۔

راحیل شریف کے حکم پر پاکستان نے پہلی بار افغانستان اور انڈیا کی پناہ میں موجود دہشت گردوں کا افغانستان تک پیچھا کیا اور پاکستانی ہیلی کاپٹرز نے کنڑ میں دہشت گردوں کے مراکز پر کامیاب حملے کیے ۔

پشاور حملے کے بعد راحیل شریف نے بطور چیف آف آرمی سٹاف افغانستان کا ایک طوفانی دورہ کیا تھا جس میں مبینہ طور پر افغان حکومت کو اسلام دشمنوں کی پشت پناہی کرنے پر "موثر" وارننگ دی اور نتائج سے خبردار کیا۔ ساتھ ہی اس بات پر قائل کیا گیا کہ پاکستان افغانستان کے اندر اینٹلی جنس آپریشن کرے گا جس کے نتیجے میں افغان حکومت کو پاکستان اینٹلی جنس کی نشادہی پر پشاور سکول حملے میں ملوث 5 دہشت گرد گرفتار کرنے پڑے ۔

پاک افغان بارڈر کا قیام اور افغان مہاجرین کی واپسی کا ناممکن کام شروع کیا جس کے لیے افغانستان سے ایک چھوٹی سی جھڑپ بھی ہوئی۔ لیکن آج الحمد اللہ یہ کام نہایت تیزی اور کامیابی سے جاری ہے۔ جمہوری لیڈروں کے تمام تر تحفظات کے باجود۔
یہ راحیل شریف ایک ایسا کام کر کے جا رہا ہے جس کے بعد پچھلے 70 سال سے افغانستان سے پاکستان میں ہونی والی دراندازیوں کا سلسلہ رک جائیئگا۔

سیاست دانوں کے تمام تر تحفظات کے باوجود انکو سزائے موت کی بحالی اور آرمی کورٹس کے قیام پر مجبور کیا۔ جس پر بعض سیاست دان رو پڑے تھے۔

اسلام آباد کے قریب ہونے والی " جمہوری محاذ آرائی " جس میں لوگ مر رہے تھے تو مداخلت کر کے اس کو روک دیا ۔ راحیل شریف کی مداخلت کے بعد حکومت اور مظاہرین دونوں ٹھنڈے ہوگئے ۔۔۔۔

ملک میں پیٹرول نایاب ہو گیا تو راحیل شریف نے نواز شریف سے " اہم ملاقات " کی جس کے بعد فوراً ہی ملک بھر میں دوبارہ پیٹرول دستیاب ہوگیا۔

راحیل شریف اور عاصم باجوہ کی امریکہ اور برطانیہ یاترا کے بعد سفارتی محاذ پر انڈیا کو پے در پے جھٹکے لگے ۔۔۔۔معروف صحافی اور اینکر صابر شاکر کے مطابق پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے جان کیری اس وقت حیران رہ گئے جب انکو پاک فوج کی جانب سے " فضل اللہ " کی ایک انڈین جنرل سے گفتگو سنوائی گئی جس میں انڈین جنرل ٹی ٹی پی کے امیر کو ہدایات دے رہا تھا ۔ ساتھ ہی ان کو کئی اور ایسے ناقابل تردید شواہد پیش کیے گئے جن سے ثابت ہوتا تھا کہ ٹی ٹی پی اور بی ایل اے کو انڈیا کنٹرول کر رہا ہے ۔ انکے علاوہ جان کیری کو ٹھوس شواہد پیش کیے گئے کہ ایل او سی کی خلاف ورزی بھی انڈیا کی جانب سے ہو رہی ہے۔

جان کیری کے جی ایچ کیو کے دورے کے بعد انڈیا میں سخت بے چینی پائی گئی اور انہیں حیرت ہوئی کہ انڈیا کے لمبے دورے کے بعد جان کیری نے اپنے وعدے کے مطابق پاکستان کو کوئی " سخت پیغام " دینے کے بجائے پاکستانی موقف کی تائید کیوں کی تھی ؟؟

راحیل شریف کی ان کوششوں کے نتیجے میں امریکہ نے پہلی بار ٹی ٹی پی کے امیر " ملا فضل اللہ " کو مجبوراً دہشت گرد تسلیم کر لیا ۔ جس پر انڈیا کو مزید تکلیف ہوئی ۔

راحیل شریف نے قطر کے شیخ سے اہم ملاقات کی جس کے بعد قطر نے کچھ ایسے فیصلے کیے جو انڈیا کو سخت ناگوار گزرے۔

راحیل شریف نے انڈیا کی بلوچستان میں چالیس سال کی محنت پر پانی پھیر دیا ہے۔ وہاں نہ صرف دہشت گردی ختم ہو کر رہ گئی ہے بلکہ آج بلوچستان پاکستان زندہ باد اور انڈیا مردہ باد کے نعروں سے گونج رہا ہے۔

پاکستان کی تاریخ میں را کے سب سے زیادہ ایجنٹوں کی گرفتاری عمل میں آئی جن میں کل بھوش یادیو جیسے اعلی ترین عہدوں پر فائز دہشت گردوں کے ماسٹر مائنڈز کو گرفتار کیا گیا۔

راحیل شریف کی قیادت میں پاک آرمی نے ایم کیو ایم کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا۔ آج الطاف حیسن ایک دہشت گرد، غدار اور ملک دشمن کے طور پر پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے۔ ایم کیو ایم کی دہشت گردی اور دہشت دونوں کا خاتمہ کر دیا گیا ہے۔ بہت سوں کی گرفتاری کو عمل میں لایا جا چکا ہے۔

دوسری طرف اس وقت راحیل شریف نے پیپلز پارٹی کی کرپشن اور دہشت گردی پر بھی آہنی شکنجہ کسا ہوا ہے۔  پیپلز پارٹی کی اعلی ترین قیادت سمیت بہت سے اراکین مفرور ہیں۔ چند ایک کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اور باقی "جمہوریت کی پناہ" میں ہیں اور راحیل شریف کے جانے کے دن گن رہے ہیں۔

یہ راحیل شریف کے چین کے دورے اور آپریشن ضرب عضب ہی کے نتائج ہیں کہ چین نے پاکستان میں وہ سرمایہ لانے کا فیصلہ کر لیا ہے جو مشرف دور میں طے ہوا تھا ۔ اکانامک کوریڈور اور اس کے لیے 46 بلین ڈالر کی منظوری پاکستان کو زبردست معاشی استحکام فراہم کر سکتی ہے۔
سیاست دانوں کے تمام تر شکوک و شبہات کے باوجود راحیل شریف اس منصوبے کو ہر قیمت پر پورا کرنے پر تلا ہوا ہے۔

میں نے کچھ عرصہ پہلے لکھا تھا کہ ایران جو سلک روڈ پاکستان کو بائی پاس کر کے چین تک لے جانا چاہتا ہے اس کے لیے پاکستان سی پیک کو سلک روڈ سے ملانے کی پیشکش کرے۔ ایران کا مطلب پورا ہوجائیگا لیکن پاکستان کو دہرا فائدہ ہوگا۔
الحمداللہ آج اس پر بات چیت جاری ہے اور جلد ہی معاہدہ متوقع ہے جس کے بعد انڈیا کی چابہار میں ساری سرمایہ کاری بے معنی ہوجائیگی۔

راحیل شریف نے چین سے دشمن ملک میں کئی ہزار کلومیٹر اندر تک نگرانی کرنے والے 4 جدید ترین اواکس طیاروں کا معاہدہ کیا ۔ اس سے پہلے پاکستان کے پاس اس قسم کے طیارے صرف دو تھے جن میں سے ایک کو ٹی ٹی پی نے تباہ کر دیا تھا ۔

راحیل شریف کی قیادت میں پاک فوج کی جانب سے سمندر میں 50 ہزار مربع کلومیٹر مزید علاقہ حاصل کیا گیا جس کے بعد پاکستانی سمندری حدود میں بے پناہ اضافہ ہوا  ۔۔۔۔

یہ بات نوٹ کی جانی چاہئے کہ راحیل شریف کی آمد کچھ عرصے بعد انڈیا میں خالصتان تحریک دوبارہ زندہ ہوگئی اور کشمیر آزادی کی تحریک اپنی جوبن پر ہے۔ کشمیر میں تقریباً وہی حال ہے جو جنرل ضیاء کے دور میں تھا۔ جس پر انڈیا بلبلا رہا ہے۔

راحیل شریف نے روس کے نہایت اہم دورے کیے جن کے بعد پہلی بار روس نے پاکستان پر ہتھیاروں کی فروخت سے پابندی ہٹا دی۔ پاکستان میں ابتدائی طور پر 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کا فیصلہ کیا اور روسی افواج اور پاک فوج کی مشترکہ جنگی مشقوں پر اتفاق ہوا۔ جو آج ہمیں عملی شکل میں ہوتی نظر آرہی ہیں ۔
لیکن ان سب سے بڑھ کر پاکستان کو شنگھائی کواپریشن آرگنائزیشن میں باقاعدہ طور پر شامل کر لیا جس کے بعد پاکستان پر حملہ روس پر حملہ تصور ہوگا اور روس، چین اور پاکستان ملکر اپنا دفاع کرینگے۔ (کبھی کبھی وہ حدیث یاد آتی ہے کہ مسلمان عیسائیوں کی ایک جماعت سے صلح اور ایک سے جنگ کرینگے )

اس کے گھر میں دو نشان حیدر ہیں۔ اس کے کپڑوں پر داغ تک نہیں ہے۔ جب چلتا ہے تو دیکھ کر فخرمحسوس ہوتا ہے کہ " یہ ہمارا سپاہ سالار ہے"۔۔۔
نہایت مستعد، سخت محنتی، سخت محب وطن، انتہائی فرض شناس، نہایت جنگجو ایک سچا اور کھرا سپاہی۔
اقبال کے اس مصرے کی عملی تفسیر ۔۔ نگاہ بلند، سخن دلنواز جاں پرسوز

سنا ہے ایک صحابی شہید ہوا دوسرا اس کے کئی سال بعد فوت ہوا تو حضورﷺ نے فرمایا یہ والا شہید سے پہلے جنت میں جائیگا وجہ یہ بتائی کہ اسکی عبادات زیادہ ہیں۔

واللہ راحیل شریف اپنے خاندان کے دونوں شہیدوں پر بازی لے جا چکا ہے۔ اسکی خدمات بہت زیادہ ہیں۔ اس نے جتنا کچھ کر لیا ہے وہ بہت سوں کی جانیں دینے سے زیادہ ہے۔

بلاشبہ پاک فوج ایک ادارے کا نام ہے لیکن اس شخص کا جاتے ہوئے دیکھنا نہایت تکلیف دہ ہے !!!!!!!!!!!!!  :(

شکریہ راحیل شریف ۔۔۔۔۔۔ !

  (مجھے یہ کہنے میں کوئی عار نہیں کہ ان ساری کامیابیوں میں اس کو منتخب جمہوری حکومت اور عدلیہ کا ذرا سا تعاؤن بھی حاصل نہیں رہا۔ ان میں سے کسی ایک کا بھی پورا تعاؤن حاصل ہوتا تو اب تک بہت کچھ نمٹ چکا ہوتا)

Labels:

Saturday, September 17, 2016

Health Benefits of Mushrooms

Health Benefits of Mushrooms

Vegetable

The health benefits of mushrooms include relief from high cholesterol levels, breast cancer, prostate cancer, and diabetes. It also helps inweight loss, and increases the strength of yourimmune system.

Almost all of us are familiar with mushrooms and their miraculous, beneficial powers. Particularly those who have read or heard a lot of fairy-tales such as Alice in Wonderland, Three Bears and a baby or even those who have played the Super Mario Brothers video game.

You have probably seen mushrooms making someone bigger or acting as a shield against some dangerous monster. These aren’t just popular culture references, they are actually symbolic representations of the actual health benefits of mushrooms. They truly can make you bigger and protect you against diseases and infections, as they are full of proteinsvitamins,minerals, amino acids, antibiotics and antioxidants.

Mushrooms are edible fungi with various scientific names, but the family name is “Agaricus”, and then there are many secondary names for different species. They are essentially Saprophytes, the organisms (plants withoutchlorophyll) which thrive by extracting nutrients from dead and decaying plant and animal matter. They vary greatly in their color, texture, shape and properties.

There are approximately 140,000 species of mushroom-forming fungi in the world, but science is only familiar with about 10%, while only 100 species or so are being studied for their potential health benefits and medicinal applications. Some of the most well-known benefits are explained below.

Health Benefits of Mushrooms

Cholesterol Levels: Mushrooms themselves provide you with lean proteins since they have no cholesterol or fat and are very low carbohydrates. The fiber and certain enzymes in mushrooms also help lower cholesterol levels. Moreover, the high lean protein content found in them helps burn cholesterol when they are digested. Balancing levels of cholesterol between LDL cholesterol (“bad” cholesterol) and HDL (“good” cholesterol) is essential in the prevention of various cardiovascular diseases like artherosclerosis, heart attack, and stroke.

AnemiaAnemic patients are characterized by having low levels of iron in their blood, resulting in fatigue, headaches, reduced neural function, and digestive issues. Mushrooms are a good source of iron, and over 90% of the nutritive iron value can be absorbed by the body, which promotes the formation of red blood cells and keeps people healthy and functioning at their full potential.

Breast Cancer & Prostate Cancer: Mushrooms are very effective in preventing breast and prostate cancer due to the significant presence of Beta-Glucans and conjugated Linoleic Acid, which both have anti-carcinogenic effects. Out of these two, linoleic acid is particularly helpful in suppressing the harmful effects of excess estrogen. This increase in estrogen is one of the prime causes for breast cancer in women aftermenopause. The Beta-Glucans, on the other hand, inhibit the growth of cancerous cells in cases of prostate cancer, and numerous studies have shown the antitumor properties of mushrooms when applied medicinally.

Diabetes: Mushrooms are an ideal low-energy diet for diabetics. They have no fats, no cholesterol, very low levels of carbohydrates, high protein content, and a wealth of vitamins and minerals. They also contain a lot of water and fiber. Moreover, they contain natural insulin and enzymes which help the breaking down of sugar or starch in food. They are also known to contain certain compounds which help proper functioning of the liver, pancreas and other endocrine glands, thereby promoting the formation of insulin and its proper regulation throughout the body. Diabetics often suffer from infections, particularly in their limbs, which tend to continue for long periods of time. The natural antibiotics in mushrooms can help protect diabetics from these painful and potentially life-threatening conditions.

Bone Health: Mushrooms are a rich source ofcalcium, which is an essential nutrient in the formation and strength of bones. A steady supply of calcium in the diet can reduce your chances of developing conditions likeosteoporosis, and can also reduce joint pain and general lack of mobility that is associated with bone degradation.

Nutrient Absorption: Vitamin D is a relatively rare vitamin to find in vegetables, and in fact, edible forms in general are not particularly common. However, mushrooms have it, and this essential vitamin can facilitate the absorption and metabolism of calcium and phosphorous. They also contains levels of these two nutrients, so the combined effects of having all of these nutrients in one powerful source, mushrooms, makes it a good idea to eat them whenever possible.

Immune System Strength: Ergothioneine, a powerful antioxidant present in mushrooms, is very effective in providing protection from free radicals as well as boosting the immune system. It is actually an amino acid that contains sulfur, which is something that many people are deficient in, despite not knowing it or seeing its effects. That being said, the presence of this “master antioxidant” which is unique to mushrooms, can give you a major boost to immune system health. It helps to eliminate free radicals, which are the dangerous compounds that are released during the metabolic processes of cells, and can float throughout the body and cause significant damage and disease, so antioxidants, like ergothioneine, are vital elements for overall health.

Mushrooms contain natural antibiotics (similar to penicillin, which itself is extracted from mushrooms), which inhibit microbial growth and other fungal infections. Those same polysaccharides, beta-glucans, can stimulate and regulate the body’s immune system. They can also help heal ulcers and ulcerous woundsand protect them from developing infections. The good combination of vitamins A, B-Complex and C that is found in them also strengthens the immune system.

Blood Pressure: Studies of various types of mushrooms, including shitake and maitake mushrooms, have shown them to be high inpotassium content. Potassium acts as a vasodilator, relaxing tension in blood vessels and therefore reducing blood pressure. High blood pressure is connected to a number of deadly conditions, particularly heart attacks and strokes. Potassium also increases cognitive function, because increased blood and oxygen flow to the brain stimulates neural activity. Studies have shown that increased levels of potassium improve memory and knowledge retention.

Copper Content: Copper has a number of beneficial effects on the body, and can be found in mushrooms. Calcium can regulate and stimulate the absorption of iron from food, and properly utilize it by getting it released from primary storage spots in the body like the liver. Mushrooms also have high levels of iron, so the two work together for healthy bones and preventing anemia.

Selenium Content: The selenium content in mushrooms is one of the most beneficial elements that is often overlooked. The primary source of selenium is in animal proteins; however, due to their classification as fungi that feed off animal and plant matter, mushrooms are the best way for vegetarians to obtain the necessary amount of selenium. Selenium is found in large quantities in mushrooms, and can benefit bone health by adding to bone strength and increasing durability. It also strengthens the teeth, hair, and nails. Furthermore, this essential nutrient is a powerful antioxidant, which rids the body of free radicals and generally strengthens the immune system. The bioavailability of selenium in mushrooms differs on species, but the majority of commonly consumed mushrooms have significant levels of this important mineral.

Weight Loss: Would you believe me if I said that a completely lean protein diet is ideal for losing fat and building muscle mass? Well, believe it or not, it’s true.  Most fats are burnt to digest proteins found in our food, more so when the protein is accompanied by a very low carbohydrate count, no fat or cholesterol, and a good amount of fiber. This is exactly the combination that mushrooms offer to help in losing weight! Due to their nutrient density, they actually rank higher than most fruits and vegetables, and some researchers say that mushrooms are one of the rare foods that people can eat as often as possible, with no side effects.

One study replaced red meat with white button cap mushrooms, approximately one cup per day, and found that those test subjects who ate mushrooms not only lost a significant amount of weight over a standard period of time, but they also decreased their waistline, and were better able to maintain their new weight, rather than ballooning back to the original weight as in most crash diets.

A Few Words of Caution: On a much more serious note, mushrooms can be very dangerous! Most species of mushrooms are not edible, are highly poisonous and look strikingly similar to their edible counterparts. Don’t ever try picking mushrooms for consumption from the woods unless you have been trained to identify them very well. Mushrooms have the unique ability to absorb the material that they grow on, either good or bad. This quality is what gives mushrooms so much of their beneficial power, but also their dangerous aspects. Many mushrooms, when picked in the wild, contain heavy metals, which can be very toxic, as well as air and water pollutants.

Also, do not trust any unknown vendors when you buy mushrooms. Always trust sealed products from reputable companies or those which you have grown yourself under controlled conditions after buying their seeds (called spawns) from a trusted source. A single poisonous mushroom among others in a dish can threaten a large amount of people’s health, resulting in comas, severe poison symptoms, nausea, vomiting, convulsions, cramps, insanity. Many species can even be fatal if ingested.  Always avoid eating discolored ones or those which are different in color than the typically accepted color of their species.

Sunday, September 11, 2016

ایم کیوایم کی قیادت کس کی جھولی میں گرے گی ۔

ایم کیو ایم کی لیڈر شپ  کےامیدوارکون کون ہو سکتے ہیں ۔۔ 1 . فاروق ستار 2. خالد مقبول 3. عامر خان ان کے علاوہ دو افراد اور جنکو ہم عشرت العباد اور وسیم اختر کے نام سے جانتے ہیں ۔۔۔ سوال یہ ہے کہ کیا اب وہ وقت آچکا ہے کہ الطاف کا جانشیں چنا جائے اور وہ بھی الطاف کی مرضی کے بغیر کیا یہ ممکن ہے ۔۔ ان پانچ ناموں میں سے کون ایک شخص ایسا ہو سکتا ہے جو الطاف کے کہنے پر کسی جنرل کو کھلے عام گالی بک سکتا ہو یا ملک کو ناسور کہ سکتا ہو اور اپنے آپ کو محفوظ بھی رکھ سکتا ہو تو اس سوال کا جواب ہو گا کہ ان پانچ میں سے الطاف کی نظر میں کوئی بھی نہیں ۔۔ تو پھر کون ہو سکتا ہے جو الطاف کی گدی سنبھال سکے تو اسکا جواب دو طرح سے دیا جا سکتا ہے کہ الطاف کی زندگی میں اس پارٹی کو الطاف کے سوا کوئی دوسرا نہیں چلائے گا اور الطاف کے بعد جو نائن زیرو پر قابض ہوگا وہ ہی اس پارٹی کو چلائے گا ۔۔ ملک سے باہر ندیم نصرت کے علاوہ بابر غوری بھی ہیں جو الطاف کے قریب ہیں لیکن اگر ملک کے اندر سے ایک نام اور باہر سے ایک نام لینا ہو تو الطاف کی ذہنیت کے اعتبار سے عامر اور ندیم نصرت ہی ان کی چوائس بنیں گے ۔۔ کہ باقی لوگ اپنی ذاتی شخصیت بھی رکھتے ہیں جو کہ الطاف کے لیے نا قابل برداشت ہے ۔۔۔ الطاف کی قید زندگی سے رہائی کے بعد فاروق ستار ، عشرت العباد کا معاشقہ چلے سکتا ہے اور دونوں ملکر اس پارٹی کو چلا سکتے ہیں کیونکہ 22 اگست کی رات گورنر ہائوس کا فاروق ستار پر بڑا احسان ہوا ہے ،،،،، اب ان دونوں کی وسڈم کا امتحان ہوگا کہ یہ پاک سرزمین پارٹی کے ساتھ اپنا الحاق کس طرح کریں گے یا مینڈٹ کی تقسیم کا تماشہ دیکھیں گے ۔۔۔۔ یایہ بھی ممکن ہے کہ الطاف کی کوئی نئی تقریر ایم کیوایم کے تابوت میں چوتھی کیل ثابت ہو ۔کہ۔ اگر میں خود نہیں رہوں گا تو ایم کیوایم بھی نہیں رہے گی کی سوچ اس تحریک کے بانی و قائد پر غالب آجائے  ۔۔ بلاشبہ سیاست میں پلک جھپکنے میں   کھیل بدل جاتا ہے   ۔۔اس مرحلے پر پاک سرزمین پارٹی کی قیادت نے شہری مینڈٹ کو یکجاء رکھنے کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کر دیا ہے اور بہت کم عرصہ میں ایک فعال جماعت کا کردار ادا کر دیکھایا ہے جو کہ شہری مینڈٹ کو بکھرنے سے بچا سکتا ہے ۔۔۔

Labels:

Saturday, September 3, 2016

سیاست نہیں ریاست بچائو

متحدہ کے آئین سے الطاف کے نام کا نکالا جانا ہو یا قومی اسمبلی میں قرداد مذمت کی حمایت کرنا دونوں عمل سے متحدہ اور اس کے قائد کو بچایا جا سکتا ہے یا نہیں ۔۔۔ سوال ہے ریاست سے کہ حکومت تو اپنا بچائو کر رہی ہے ریاست کا فیصلہ ہونا چاہیے ۔۔۔۔ اگر پاکستان میں موجود ایم کیو ایم کے وجود کو تسلیم کر لیا جائے اس کے آفسز بحال کر دیے جائیں سیاسی سرگرمیاں شروع کروا دی جائیں ،، ھیڈ کوارٹر نائین زیرو اور خورشید ہال کی سیاسی حیثیت بحال کردی جائے ،، ذون سیکٹر اور یونٹ آفس بحال کر دیے جائیں تو اس عمل سے آپریشن ضرب عضب پر عملدرآمد میں مدد ملے گی یا اس عمل کو رورس کرنے میں مدد ملے گی ۔۔۔ موجودہ جدید مواصلاتی دور میں اطلاعات تک رسائی کوئی مشکل مرحلہ نہیں رہا ۔۔۔۔   مکمل نہ صحیح آدھے سے زیادہ متحدہ کارکن الطاف سے حلف وفاداری اٹھائے ہوئے ہیں کثیر تعداد ایسے لوگوں کی بھی ہے جو فرسٹریشن کے باعث الطاف اور ایم کیو ایم کو نجات دہندہ سمجھ رہے ہیں اور کسی تبدیلی کو قبول کرنا ان کے لیے اتنا آسان عمل نہیں ہو سکتا ۔۔ ایسے میں کسی عادی مجرم کی مثال  جسکا ماضی بعید پاکستانی پرچم جلانے اور ماضی قریب پاکستان کے وجود کو دنیا کے لیے کینسر قرار دینے سے بھرا ہوا ہو اسکے ماننے والے ورغلائے ہوئے لوگ اب بھی اسکی ہدایات پر عمل کرنے کو تیار ہوں اور انتہائی اقدام اٹھانے کے لیے بےچین ہوں اور ریاست اس کے مکروہ فعل سے چشم پوشی کر لے ،، جانتے بوجھتے اس کے موٹیویٹڈ لوگوں پر اعتبار کر لے اور ایسے لوگوں کو حکومت بچانے اور اسمبلی بچانے کے لیے پولیٹیکل اسپیس فراہم کر دے تو اسمبلی بچانے کی فکر میں کیا کچھ ٹوٹ جائے گا اس کی فکر کر لی جائے توبہتر ہو گا ۔۔۔ الطاف کے نام پر حلف لے کر اسمبلی کا حلف لینا ایسا ہی ہے جیسے بغیر طلاق کے دوسرا نکاح کرنا اور ایسا ہی کرنے اور کروانے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ الطاف کی وفاداری کا حلف والا مینڈٹ جب تک واپس نہ کر دیا جائے اور دوسرا مینڈٹ عوام سے اور پاکستان سے وفاداری کا نہ حاصل کر لیا جائے اس وقت تک کوئی بھی عمل قابل قبول نہیں ہونا چاہیے اور ن لیگ کا اسمبلی بچانے کے لیے حلالہ مولوی کا کردار غلط تصور ہو گا کہ حلالہ سے پہلے طلاق ضروری ہے اور نکاح پر نکاح کسی صورت جائز تصور نہیں گا لہذا متحدہ کے فاروق ستار الطاف کے نام پر اور حلف پر لیا گیا مینڈٹ واپس کریں اپنا نیا مینڈٹ حاصل کریں اور پھر سیاست کریں ۔۔۔ اس سلسہ میں سید مصطفی کمال کی طرف سے دی گئی آفر سے فائدہ اٹھائیں کہ نئے ضمنی الیکشن میں پاک سرزمین پارٹی اپنے امیدوار بٹھا لے گی اور فاروق ستار کی پارٹی کی سیٹیں برقرار رہیں گے اور اس طرح اس پارٹی کے امیدوار الطاف سے وفاداری کے حلف سے باہر نکل سکتے ہیں اور قوم اور وطن ان کو اپنائیت سے دیکھنے لگے گی ۔ صابر جلیل ایڈوکیٹ ہائی کورٹ ،  پاک سرزمین پارٹی میرپورخاص ۔

Labels: